تکافل ونڈو آپریشنز
یو بی ایل تکافل کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے عام لوگوں اور کارپوریٹ صارفین کو تکافل کوریج کے مطابق خدمات اور مصنوعات کی ایک مکمل رینج فراہم کررہا ہے ۔ شریعت سپروائزری بورڈ کی زیر نگرانی کمپنی مستقل طور پر اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ پیش کردہ مصنوعات اور خدمات قرآن کریم اور سنت کے اصولوں کے مطابق ہوں۔ تمام معاہدات ال واکالا ماڈل پر منحصر ہیں جوتکافل آپریٹرز کے پورٹ فولیو کے زیر انتظام ہیں۔.
سرمایہ کاری کی کارروائیوں کا دارومدار المداربا (منافع اور نقصان میں اشتراک کی مالی معاونت) کے اصولوں پر ہے۔ ری تکافل فنڈ ان ماہرین کے ذیر انتظام ہیں جو یہ فنڈز سود سے پاک شریعت کے مطابق ایکویٹی سرمایہ کاری اسکیموں میں لگاتے ہیں۔