یو بی ایل انشوررز لمیٹڈ ، یونائٹڈ بینک لمیٹڈ کی ایک وابستہ کمپنی ہے جو مشترکہ طور پر یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) اور بینک کے سپانسرز بیسٹ وے گروپ کی ملکیت ہے ۔ یو بی ایل انشوررز 5 جنوری 2007 سے پاکستان میں عمومی انشورنس کے کاروبار سے وابستہ ہے ۔ یہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ساتھ ایک بیمہ کار کے طور پر رجسٹرڈ ہے ۔ یو بی ایل انشوررز لمیٹڈ انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان (آئی اے پی) سے بھی وابستہ ہے ۔
یو بی ایل انشوررز بینکاری اور انشورنس کے شعبے میں ایک جامع مالی اور مستحکم حل پیش کرنے کے لیے کوشاں ہے جہاں وہ موجودہ صارفین کی بہتر سے بہتر خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ نیۓ کاروبار کے حصول کے لیے بھی اپنے آپ کو سرگرم رکھے ہوے ہے ۔ اس کے علاوہ کمپنی نے ٹھوس آپریشنل فریم ورک کی فراہمی کے لئے بہترین اور تجربہ کار انڈر رائٹرز کی خدمات حاصل کرنے پر زور دیا ہے ۔
مپنی کا مشن اپنے صارفین کو سرشار خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی ایک معروف اور معتبر جنرل انشورنس کمپنی بننا ہے ۔ اس کی تکمیل اسی صورت میں ممکن ہے جب کسٹمر کی ضروریات اور خواہشات کے مطابق نہ صرف مصنوعات کی فراہمی کو بلکہ جملہ کلمز کے تصفیے کو بھی کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جاۓ ۔
ے سی آر کے ذریعہ “اےاے” کی درجہ بندی کے ساتھ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے ، 2018 کے دوران کمپنی کا مجموعی پریمیم (بیمہ) ونڈو تکافل آپریشنز سمیت 8۔3 بیلین لکھا گیا ہے ۔ پشاور سب آفس کے علاوہ کمپنی کی شاخیں (برانچز) کراچی ، لاہور ، ملتان ، فیصل آباد ، اسلام آباد ، حیدرآباد ، بہاولپوراپنے کسٹمرز (مؤکلوں) کو بلا تعطل اور بے مثال خدمات فراہم کررہی ہے ۔
یو بی ایل انشورنس لمیٹڈ ٹیم کا ہر ممبر سالمیت ، ٹیم ورک اور باہمی اعتماد کے بنیادی اصولوں کے تحت کارفرما ہے اور ان میں سے ہر ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کے لئے پرعزم ہے جو مندرجہ ذیل اقدار کو مجاز بنائے
: خدمت ، دیانتدای ، اشتراک ، احترام اور تحفظ